اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیرخارجہ کے غیر سفارتی بیانات کے بعد تہران میں متعین بحرین کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا- اس موقع پر ایرانی حکام نے بحرین کے حکام کے قول و فعل میں اصلاح کی ضرورت پر تاکید کی- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے حکام نے نصیحت کی کہ بحرینی حکومت اپنے داخلی مسائل کے حل کے لئے ان کی حقیقی وجوہات پر توجہ دے اس لئے کہ دوسروں کو مورد الزام ٹہرانے سے بحرین کے مسائل کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی-
.......
/169